قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 93 of 365

قسمت کے ثمار — Page 93

طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ رحمۃ للعالمین حضرت اقدس محمد مصطفی سلام اینم نے امت محمدیہ کو عظیم الشان بشارات عطا فرمائی ہیں ان میں سے ایک کا ذکر حضرت ابو ہریرہ رضی عنہ سے مروی روایت میں یوں ہے۔آپ بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی یا اسلام نے فرمایا کہ: "جو شخص محض اللہ کی محبت میں، اس کی رضا کی خاطر کسی مریض کی عیادت کے لئے یا اپنے کسی بھائی کی زیارت اور ملاقات کی غرض سے جاتا ہے تو ایک فرشتہ اسے بشارت دیتے ہوئے کہتا ہے : طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ وَتَبَوَّأْتَ مِنْ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا (ترمذی) کہ تو بھی مبارک ہو جائے اور تیرا چلنا بھی مبارک ہو اور جنت تیرا ٹھکانہ ہو۔“ یقیناً ہر مسلمان اس حدیث نبوی میں مذکور شرائط کے ساتھ اختیار کئے گئے سفر کے نتیجہ میں اس سے وابستہ بشارتوں سے حصہ پاسکتا ہے۔لیکن وہ سفر جو مومنوں کی جماعت کے امام محض للہ اپنے دینی بھائیوں کی زیارت اور ملاقات کے لئے اور دین اسلام کی سربلندی اور بنی نوع انسان کی فلاح بہبود کی غرض سے اختیار فرما ئیں ان پر تو آنحضرت مسلم کی یہ بشارت بدرجہ اولی صادق آتی ہے۔اسی طرح وہ مومنین مخلصیں جو کسی اپنے عام دینی بھائی سے نہیں بلکہ اپنے روحانی امام کی 93