قسمت کے ثمار — Page 75
اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کیلئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اُونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کیلئے آخر دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تاکہ قیامت تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے۔اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے۔اور محمد رسول اللہ علیہ السلام کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔“ اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما اللهم آمين اللهم آمين اللهم آمين 75 الفضل انٹرنیشنل 21 مئی 2004