قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 69 of 365

قسمت کے ثمار — Page 69

کا اصل میدان تو روحانی انقلاب برپا کرنا تھا اور اس مقصد کیلئے آپ کی تصانیف میں تفسیر قرآن اور عشق رسول صلی یا ایم کا بے مثال رنگ پایا جاتا ہے۔آپ کے علم کلام نے علمی میدان میں جماعت کو ایسا مقام دلا دیا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دلیل و برہان میں جماعت ایک بلند مقام پر فائز ہوگئی۔اسلام کے غلبہ و حقانیت اور قرآن مجید کی عظمت و شان اور منفرد مقام محمد بیت صلی یہ تم پر آپ کی کتب روشنی کا مینار ہیں جن سے ہر طالب حق ہمیشہ کسب فیض کرتا رہے گا۔اشاعت و تبلیغ کے اس فریضہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کیلئے جو تائید و نصرت کے سامان پیدا فرمائے ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اخبار ”الحکم اور اخبار ” بدر“ کی شکل میں دومعاون عطا فرمائے جنہیں آپ نے اپنے دو باز و قرار دیا۔اس کے بعد یہ سلسلہ برابر ترقی پذیر رہا اور آج تو یہ عالم ہے کہ ایک طرف MTA حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے میں دن رات مصروف ہے تو دوسری طرف دنیا کے ہر کونے سے جماعتی اخبارات کی اشاعت ہو رہی ہے۔الفضل کے لئے ربوہ میں روکیں پیدا کرنے کی کوششوں کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے الفضل انٹر نیشنل کی صورت میں جواب دیا گیا۔اس طرح نہ صرف یہ کہ الفضل ربوہ خدائی فضلوں کا منادی بنا ہوا ہے بلکہ افضل انٹر نیشنل بھی اشاعت تبلیغ کے اس جہاد میں شامل ہے۔حضرت سلطان القلم کے انصار ساری دنیا میں قلمی جہاد اور تبلیغی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔اللهم زد و بارک دوستو اس یار نے دیں کی مصیبت دیکھ لی آئیں گے اس باغ کے اب جلد لہرانے کے دن اک بڑی مدت سے دین کو کفر تھا کھاتا رہا یقیں سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن الفضل انٹرنیشنل 12 مارچ 2004ء) 69