قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 62 of 365

قسمت کے ثمار — Page 62

ہے اور ہمیں اپنے گھروں میں اسے رواج دینا چاہئے۔ایسے ہی بعض اور فقرے بھی ہیں مثلاً ہر خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور اس کی حمد وثنا کرنے کیلئے الْحَمْدُ لِلہ کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔چونکہ یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی سکھائی ہوئی دعا سورۃ الفاتحہ میں سے ہیں اس لئے ان کا بکثرت استعمال دوسری دعاؤں کی قبولیت کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔آنحضرت سلیمن کا طریق مبارک تھا کہ آپ بلندی کی طرف جاتے ہوئے اللہ اکبر اور بلندی سے نیچے اترتے ہوئے سُبْحَانَ اللہ کہا کرتے تھے۔یہی بابرکت فقرات خدا تعالیٰ کی بڑائی اور عظمت بیان کرنے کیلئے اور اپنی دانستہ یا نادانستہ غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بھی کہے جاتے ہیں۔اَسْتَغْفِرُ الله رَبِّی بھی ہماری گفتگو کی زینت اور ہماری روحانی حالت کی بہتری کا موجب ہوسکتا ہے۔حضور صالی اسلام اپنی امت کی تعلیم و تربیت کیلئے روزانہ ستر مرتبہ سے بھی زیادہ یہ الفاظ استعمال فرماتے تھے۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ کو حضور ایلیا ای ایم نے جنت کا خزانہ قرار دیا ہے۔کسی کامیابی اور اچھی بات پر شاباش دیتے ہوئے مَا شَاءَ اللَّهُ اور حَبَّذَا کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔اگر کسی کو چھینک آئے تو وہ الْحَمْدُ لِلہ کے الفاظ کہتا ہے جبکہ اس کو سننے والا یر حَمُک اللہ (اللہ آپ پر رحم کرے) کے الفاظ سے دعا دیتا ہے اور اس کے جواب میں الْحَمْدُ لِلہ کہہ کر ذکر الہی اور شکریہ کا یہ موقع پیدا کرنے والا جواب میں يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَ يُصْلِحُ بَالَكُمْ (اللہ تعالیٰ آپ کو سیدھے رستہ پر رکھے اور آپ کی حالت بہتر ہوتی چلی جائے ) کہتا ہے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ عام استعمال ہوتا ہے تاہم السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ بھی کہا جاسکتا ہے۔اسی طرح الْحَمْدُ لِلَّهِ - الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ بھی کہا جاسکتا ہے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ بھی جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہنا زیادہ بہتر ہے۔بطور مثال کچھ الفاظ یہاں بیان کئے گئے ہیں اس فہرست میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جاسکتا 62