قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 321 of 365

قسمت کے ثمار — Page 321

باتیں ہوئی ہوں گی کہ وہ صاحب بڑے والہانہ انداز میں مجھ سے چمٹ گئے اور کہنے لگے کہ میں تو اللہ کے فضل سے احمدی ہوں اور آپ کی باتوں سے مزہ لے رہا تھا۔اس لئے فوراً ہی آپ کو نہیں بتایا تھا۔حضرت قاضی صاحب فرماتے ہیں کہ پھر ہماری نمازیں باجماعت شروع ہوگئیں۔سلسلہ کی کچھ کتب ان کے پاس تھیں کچھ میں بھی ساتھ لایا تھا۔درس وغیرہ کا روح پرور اور ایمان افروز سلسلہ شروع ہو گیا۔(خاکسار کو یاد نہیں آرہا کہ مکرم قاضی صاحب نے اپنے اس نو دریافت احمدی کا نام بتایا تھا یا نہیں، بہر حال ان کا نام خاکسار کو معلوم نہیں ہے ) اپنے اسی سفر کے سلسلے میں قاضی صاحب نے فرمایا کہ ہم اپنی روز مرہ کی خدمات اور ذمہ داریاں بجالا رہے تھے زندگی کافی حد تک ایک معمول پر آ گئی تھی۔کچھ عرصہ کے بعد ہم نے سنا کہ ہمارے یونٹ میں ایک مسلمان ڈاکٹر آرہے ہیں۔طبعاً سب مسلمانوں کو خوشی ہوئی کیونکہ اس زمانہ میں ڈاکٹر عام طور پر انگریز ہی ہوتے تھے یا پھر چند ہندو ڈاکٹر تھے۔لہذا مسلمان ڈاکٹر کا بہت بے چینی سے انتظار ہونے لگا۔خدا خدا کر کے ڈاکٹر صاحب آئے۔ان کی شکل بالکل انگریزوں کی طرح تھی اور رعب ودبد بہ بھی بہت تھا۔ایک روز ڈاکٹر صاحب کے اردلی نے مجھے بتایا کہ قاضی صاحب یہ ڈاکٹر تو کوئی عام آدمی نہیں ہے بلکہ کوئی ولی اللہ لگتا ہے۔میں نے اسے رات تہجد میں اور دن کو تلاوت میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔یہ سن کر مجھے فوراً ہی یہ خیال آیا کہ ایسا نیک شخص تو احمدی ہونا چاہئے اور اگر یہ احمدی نہیں ہے تو اسے احمدی کرنا چاہئے۔مگر فوجی ضوابط اور ڈاکٹر صاحب کے رعب کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کس اعتقاد کے حامل ہیں۔تاہم اللہ تعالیٰ نے اس کی ایک صورت پیدا فرمائی۔فوجیوں کی عام حاضری اور ڈیوٹی کی تقسیم کے وقت ایک فوجی نے بیماری کا عذر پیش کیا۔ضابطہ کے مطابق ضروری تھا کہ اسے فوری طور پر ڈاکٹر صاحب کے سامنے پیش کیا جائے اگر وہ اس کی بیماری کی تصدیق کریں تو 321