قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 260 of 365

قسمت کے ثمار — Page 260

داستان حیات مکرم سردار بشیر احمد صاحب مورخہ 2 مارچ 1995 ء بعمر 85 سال وفات پاگئے۔آپ سلسلہ کے ایک مخلص و فدائی بزرگ حضرت سردار ماسٹر عبد الرحمن صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلامکے فرزند تھے۔محترم ماسٹر صاحب سکھ مذہب کو چھوڑ کر احمدیت میں داخل ہوئے اور نیکی تقویٰ میں بہت بلند مقام پر فائز تھے۔مکرم سردار بشیر احمد صاحب نے اپنی خود نوشت سوانح میں حضرت ماسٹر صاحب کے ایمان وایقان اور قبولیت دعا و توکل کے متعدد واقعات درج کئے ہیں۔ذیل میں صرف ایک واقعہ تحریر ہے۔آپ لکھتے ہیں: ایک مجلس میں خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی صفت کلام کے متعلق بحث ہو رہی تھی۔بحث کے دوران ہی آپ نے فرمایا۔ابھی مجھے اس مجلس میں ( بتایا گیا) ہے کہ ریاضی کے پرچہ کا پہلا سوال بتا دیا جائے گا۔مجلس میں موجود طلبہ نے کہا کہ ہم نے کوئی آواز نہیں سنی۔حضرت ماسٹر صاحب نے فرمایا تمہارا فون خراب ہے تم اسے قادیان جا کر درست کراؤ۔تم کو بھی ایسی آواز سنائی دینے لگے گی۔دوسرے تیسرے روز سونے کیلئے سرہانے پر سر رکھنے ہی لگا تھا کہ مجھے ریاضی کا پرچہ دکھایا گیا جسے میں نے پڑھ لیا مگر مجھے پہلا سوال ہی یا د رہا جسے میں نے نوٹ کر لیا۔۔۔ایک شخص ممتاز 260