قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 138 of 365

قسمت کے ثمار — Page 138

دو نقش محبت سات سمندر پار پچھڑے محبوب کو کھینچ لائے۔محبوب محبت میں تڑپ تڑپ کر پوجا کرے۔عملیات کی پر اسرار طاقت سے سنگدل محبوب آپ کے قدموں میں ہوگا۔انشاء اللہ آپ کی اندھیری زندگی میں اجالا ہو جائے گا۔“ نوری علم کا کرشمہ۔ان بہن بھائیوں کے لئے خوشخبری جو بڑے بڑے عاملوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا عملیات اور تعویذات پر یقین نہیں ہے۔۔۔آج ہی۔۔۔ملئے۔مایوسی راحت سے بدل جائے گی۔“ جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے۔“ آنحضرت مالی ایمن کی سب سے اول مخاطب ایک ایسی قوم تھی جو بتوں کی عبادت وتعظیم کے عقیدہ و خیال کی حامل تھی اور اسی وجہ سے اس میں فال ہشگون اور تعویذوں وغیرہ کا چرچا بہت عام تھا۔اسلام قبول کرنے میں ان کے لئے سب سے بڑی روک یہی تھی کہ ہم تو بہت سارے خداؤں کے قائل ہیں اور ان سے مدد حاصل کرتے ہیں۔اب ان سارے خداؤں کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔تاریخ اسلام سے پتہ چلتا ہے کہ مشرکین مکہ کے لئے سب سے زیادہ جو چیز قابل اعتراض اور قابل تشویش تھی وہ یہی تھی کہ ان کے قابل تعظیم بتوں کی عظمت خطرے میں پڑ گئی ہے۔حضور الا السلام ہمیشہ لا إِلهَ إِلَّا الله کی تبلیغ کرتے رہے۔توحید کو قائم کرنا، عام کرنا اور لوگوں کے دلوں میں راسخ کرنا آپ مالی ایم کی کوششوں کا محور ومرکز تھا۔اس سلسلہ میں آپ صلی یا الی یوم اور آپ سی ایم کے جانثار صحابہ ہی نے مسلسل لمبا عرصہ جو کئی سالوں پر محیط تھا، ہر طرح کی تکالیف اور صعوبتیں برادشت کیں ،قربانیاں پیش کیں اور بالآخر خدا تعالیٰ نے آپ کو وہ دن بھی دکھایا کہ آپ صلی ایتم فاتحانہ شان سے مکہ میں داخل ہوئے اور سینکڑوں بتوں کو خدا ماننے والے شکست خوردہ قوم کی شکل میں حضور صلی الا السلام کے سامنے پیش ہوئے۔یہ عظمت توحید اور خدا تعالیٰ کی کبریائی کے اظہار کا دن تھا۔دنیا نے ایسا نظارہ کم ہی دیکھا ہوگا کہ خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کو چھوڑ کر انتہائی بے بسی 138