قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 10 of 365

قسمت کے ثمار — Page 10

پیش لفظ از مکرم محترم مولانا منیر الدین نشس صاحب۔ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن) مکرم و محترم مولانا عبد الباسط شاہد صاحب کا مجموعہ مضامین بعنوان ” " آپ کے ہاتھوں میں ہے۔عربی میں ایک مقولہ ہے کہ: أَحْسَنُ الْكَلَامِ مَا قَلَّ وَ دَلَّ یعنی بہترین کلام وہ ہوتا ہے جو مختصر ہو اور با دلائل ہو۔سکولوں اور کالجوں میں بھی یہی سکھایا جاتا ہے کہ مضامین اور نقار پر وغیرہ کا خلاصہ نکال کر پیش کیا جائے تاکہ ایک نظر دیکھنے سے اصل پیغام کا پتہ چل جائے۔میں آپ کو یہ امر نمایاں طور پر نظر آئے گا کہ مختلف عناوین کے تحت مختصر طور پر لیکن دلائل کے ساتھ بظاہر مشکل مضمون کو بھی بیان کر دیا گیا ہے اور بلا وجہ مضمون کو طول دینے کی خاطر اِدھر اُدھر کی باتوں کو درمیان میں نہیں لایا گیا ہے۔قاری آسانی سے سارا مضمون جلد پڑھ لیتا ہے اور پیغام کو فوراً اخذ کرنے میں اُسے کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی۔میں بہت سے عناوین کے تحت مختلف مضامین دئے گئے ہیں جو بہت سی معلومات پر مشتمل ہیں۔یہ وہ مضامین ہیں جو مختلف اوقات میں الفضل ربوہ اور ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل میں طبع ہوتے رہے ہیں اور اب مکرم محی الدین عباسی صاحب نے قارئین کے فائدہ کیلئے انہیں یکجا طور پر جمع کر کے چھپوانے کا انتظام کیا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔