قسمت کے ثمار — Page 9
عرض حال حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی خادم نوازی سے اس خاکسار کو الفضل انٹرنیشنل میں خدمت کی سعادت حاصل ہوئی اور اس عظیم تاریخی اخبار میں ادار یے لکھنے کی توفیق ملی۔خاکسار کی یہ کوشش و خواہش تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مجددانہ علم کلام اور آپ کے خلفاء کرام کی تعلیمی تبلیغی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے مختصر اور سادہ طریق پر ضروری مسائل پر اپنی گزارشات پیش کرتا رہوں۔بعض کرم فرماؤں کی ان گزارشات کے متعلق حوصلہ افزائی سے خاکسار یہ ادارئے اور چند دیگر مضامین کتابی شکل میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہے۔اس کام کی تکمیل میری بہن امتہ الباری ناصر صاحبہ اور عزیزم محی الدین عباسی صاحب کی محنت و کوشش کی رہین منت ہے۔خدا کرے کہ میری یہ حقیر کوشش مفید و مقبول ہو۔آمین۔والسلام عبدالباسط شاہد 00