قسمت کے ثمار — Page 108
اور پبلک جلسوں میں خطاب فرمایا۔غرضیکہ یہ ایک نہایت مصروف اور نتیجہ خیز کامیاب تاریخی دورہ ثابت ہوا۔تا ہم ان تمام نظاروں کے علاوہ سب سے زیادہ مؤثر ، نا قابل فراموش بلکه نا قابل بیان وہ نظارے تھے جہاں جماعت کے عام افراد، بچے، بوڑھے، خواتین ہزاروں ہزار کی تعداد میں اپنے پیارے امام کو اپنے درمیان موجود پاکر شدت جذبات سے مغلوب اس طرح والہانہ استقبال کر رہے تھے کہ آج ہمارے زمانہ میں اس کی کوئی مثال ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔آنحضرت مصلی سلیم کا ارشاد ہے کہ تمہارے بہترین امام وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں۔۔۔الحمد للہ۔امامت و خلافت کی یہ نعمت و برکت ہماری جماعت کو حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی برکات میں ہمیشہ اضافہ فرماتا چلا جائے۔آمین۔الفضل انٹرنیشنل 23 اپریل 2004ء) 108