قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 106 of 365

قسمت کے ثمار — Page 106

اور دعا میں مصروف رہ کر اس وقت کو بہترین رنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں خلوص و محبت اور خشوع و خضوع سے مقبول عبادات بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الفضل انٹرنیشنل 16 اپریل 2004ء) دو طرفه محبت اور دعاؤں کے نظارے حضرت مصلح موعود بنای عنہ نے نہایت ابتدائی حالات میں جبکہ صدر انجمن احمدیہ کے کارکن بمشکل قوت لایموت یعنی زندگی کے سلسلہ کو قائم رکھنے کے لئے کم از کم خوراک پر گزارہ کرنے پر مجبور تھے اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے یہ صورت بھی پیش آجاتی تھی کہ صدرانجمن کے کارکنوں کو ہر ماہ باقاعدگی سے ان کا معمولی الاؤنس بھی نہیں مل سکتا تھا۔ایسے مشکل حالات میں جب کسی نئے کام کو شروع کرنے کا خیال بھی نہیں آسکتا تھا ہمارے پیارے اولوالعزم امام نے بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا ایک ایسا پروگرام شروع کر دیا جس میں بہترین افرادی قوت اور بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت تھی۔حضرت مصلح موعود علی العین اس امر کو یاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے حدیث میں پڑھا کہ آخری زمانہ میں خانہ کعبہ کوگرانے کی کوشش کرنے والا کوئی سیاہ فام شخص ہوگا۔تو میں نے سوچا کہ اس بات کا انتظار کرنے کی بجائے کہ کوئی بد بخت اس ذلیل ترین حرکت کا ارتکاب کرے، سیاہ فام افراد کو حلقہ بگوش اسلام کرنے کی کوشش شروع کی جائے۔مغربی افریقہ کے مشنوں کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ وہاں کام کا آغاز کرنے والے حضرت مسیح 106