قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 92 of 365

قسمت کے ثمار — Page 92

ی شکل اختیار کرگئی جس کی شاخیں دنیا بھر میں پھیل گئیں۔MTA کے کیمرہ کی آنکھ نے ہمیں حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے مغربی افریقہ کے دورہ کی جھلکیاں دکھائیں۔شمع احمدیت کے پروانوں کے جلسے،جلوس، استقبال، نعرے بتا رہے تھے کہ دنیا کے اس حصہ میں ، قادیان سے دور دراز علاقہ میں تبلیغ اور اثر ونفوذ کتنا مسرت انگیز اور روح پرور ہے۔حضور ایدہ اللہ کے دورہ کینیڈا میں نئی دنیا میں سچائی کے درخت کی سرسبز شاخیں بھی روح پرور اور وجد آفریں ہیں۔ایشیا، یورپ، افریقہ، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا میں احمدی مبلغین کی کامیابیاں ، اسلام کی پر امن تعلیم کا اثر ونفوذ ، خدائی وعدوں کی سچائی ، احمدیت کی صداقت ، قرآن مجید کی عظمت اور بانی اسلام ساسی یتیم کی شان و شوکت کا منہ بولتا نا قابل تردید ثبوت ہے۔اک قطرہ اس کے فضل نے دریا بنا دیا میں خاک تھا اسی نے ثریا بنا دیا اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا الفضل انٹرنیشنل 9 جولائی 2004ء) 92