قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 67 of 365

قسمت کے ثمار — Page 67

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ خدائی نوشتوں اور پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اس کثرت سے نئی نئی چیزیں اور ایجادات سامنے آئی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (الصف : 10) دين اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کا جلوہ ظہور پذیر ہونے والا تھا اس لئے اس زمانے کی ایجادات میں غیر معمولی ترقی ہوتی چلی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس الہی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تصنیف و تالیف کی طرف خوب توجہ فرمائی۔اس زمانہ میں جبکہ موجودہ زمانے کی سہولتوں کا کوئی تصور تک بھی نہ تھا۔آپ نے تن تنہا دلائل و براہین کی چو کبھی لڑائی لڑی اور عظیم فتح حاصل کی۔آپ کی بے سروسامانی تو اس سے بھی ظاہر ہے کہ آپ کے پاس کوئی باقاعدہ لائبریری نہیں تھی۔کوئی معاون و مددگار نہیں تھا جو آپ کو مطلوبہ حوالے تلاش کر کے دیتا۔کوئی ایسا ساتھی بھی نہیں تھا جو مسودہ کو بہتر اور صاف لکھ کر دیتا۔یہاں تک کہ قادیان میں کا تب اور پریس کی سہولت بھی موجود نہ تھی۔ابتدائی زمانے میں مضمون خود لکھ کر سفر کی صعوبتوں اور مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے امرتسر یابٹالہ جا کر مضمون کا تب تک پہنچانا۔کاتب کی لکھی ہوئی کا پیوں کی تصیح یا پروف ریڈنگ کرنا۔67