قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 52 of 365

قسمت کے ثمار — Page 52

وقف حضرت مصلح موعود بنای الیون نے جماعتی ترقی کیلئے جو مختلف پروگرام پیش فرمائے ان میں وقف جدید کو یہ اہمیت حاصل ہے کہ اس پروگرام کے پیچھے حضور بنی ہونے کے نصف صدی کے تجربات تھے اور حضور بنی یہ تحر یک جدید جیسی عظیم الشان سکیم کے علاوہ مجلس خدام الاحمدیہ مجلس انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ وغیرہ کے انتہائی دور رس اور مفید پروگرام جاری فرما چکے تھے۔وقف جدید کی اہمیت کا اس امر سے بھی بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ حضرت مصلح موعود با ایتھنہ نے ایک موقع پر فرمایا کہ اس تحریک کی کامیابی کی خاطر اگر مجھے اپنی ذاتی املاک و جائیداد بلکہ کپڑے تک بیچنے پڑیں تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔اس تحریک میں مالی قربانی کا مطالبہ تو ضرور کیا گیا تھا مگر اس پر اس لحاظ سے زیادہ زور نہیں دیا گیا تھا کہ جو رقم مانگی گئی تھی وہ بہت معمولی تھی۔اصل مطالبہ ایسے واقفین زندگی کا تھا جو دین کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کریں اور ان کے سامنے صرف ایک ہی مقصد ہو کہ وہ اپنے اخلاص، تقویٰ بے نفسی سے پرانے زمانے کے اولیاء بزرگوں کی طرح کسی جگہ دھونی رما کر بیٹھ جائیں اور افراد جماعت خصوصاً بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام کریں۔اس تحریک میں ایسے موزوں قطعات زمین وقف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جو ایسے واقفین کی رہائش وغیرہ ضروریات کے لئے کام آئیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے ہر پہلو سے اپنے 52