قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 49 of 365

قسمت کے ثمار — Page 49

زائرین سے ملاقاتیں کرنا اور خطوط کا جواب دینا۔درس قرآن کریم اور پانچ وقت نماز کی امامت کے علاوہ رات کو تہجد میں گریہ وزاری کے ذریعہ اپنے رب سے مدد مانگنا ، جماعت کے پریشان حال افراد کی ڈھارس کے سامان پیدا کرنا اور ان کیلئے دعائیں کرنا۔انجمن کے ایسے ممبران کی پیدا کردہ مشکلات کا ازالہ کرنا جو بیعت خلافت میں داخل نہ تھے۔اس کے علاوہ جماعت کی ترقی کیلئے کئی عارضی اور مستقل اقدامات کرنا۔غیر از جماعت اور غیر مسلم زائرین کے سوالات اور اعتراضات کے جواب زبانی اور تحریری طور پر دینا۔غرضیکہ آپ کی زندگی ایک مصروف ترین انسان کی زندگی تھی۔اللہ اللہ ! پچیس برس کی عمر میں کتنے بوجھ تھے اور جو اسلام کے غم میں آپ نے اپنے نوجوان کندھوں پر اٹھا لئے تھے۔اس ایک دکھ کے لئے کتنے دکھ تھے جو آپ کے جواں سال دل میں سما گئے۔کتنے فکر تھے جو ہجوم کر کے آئے اور آپ کے ذہن کی فضا پر چھا گئے۔لیکن اس میں آپ کا اختیار بھی کیا تھا۔یہ علیم وخبیر خدا کا انتخاب تھا۔جس نے گراں قدر امانت آپ کے سپرد کی۔اس عظیم ذمہ داری کا لباس خدا نے ہی آپ کو پہنایا تھا۔پس ممکن نہ تھا کہ کوئی انسان آپ سے یہ لباس چھین سکے اور حق یہ ہے کہ آپ کا ہر سانس آخر دم تک اس عہد کے نبھانے میں گزرا۔اور زندگی کی آخری رمق تک آپ اس پر قائم رہے۔یہ تو زندگی بھر نفس نفس کا ساتھ تھا جسے ہر طور نبھا نا تھا۔دکھ میں بھی اور آرام میں بھی۔صبح اور شام۔دن اور رات خلافت کی عظیم ذمہ داریوں کو سینے سے لگائے دل و جان سے عزیز کئے ہوئے زندگی کی آخری سانس تک آگے ہی آگے بڑھنا تھا۔آپ نے ایسے ہی کیا اور زندگی کی آخری رمق تک ایسا ہی کئے چلے گئے اور ہر صبح اور ہر شام نے گواہی دی کہ خدا کا انتخاب غلط نہ تھا۔آپ لا يُكلف اللهُ نَفْسًا 49