قسمت کے ثمار — Page 317
ہو گیا ہے۔دنیا کے ڈالروں میں ارب پتی لوگوں کی مجموعی دولت انسانی زندگی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے چھ ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور جو دنیا کی امریکہ کے بعد دوسری سب سے بڑی معیشت چین کی GDP کے برابر ہے۔کسی ملک کی سالانہ پیداوار کو GDP کہتے ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی بیٹیوں نے اپنی الہامی انقلابی سکیم ” تحریک جدید جاری فرمائی جس میں آپ نے روز مرہ کی زندگی کے متعلق بہت ضروری اور مفید مشوروں اور رہنمائی سے نوازا ان میں سے بعض باتیں اختصار کے ساتھ درج ذیل کی جاتی ہیں۔آپ بیلی عنہ نے فرمایا کہ غیر ضروری اشیاء خریدنے سے مکمل پر ہیز کیا جائے اور اس سلسلہ میں یہ طریق اپنا نا چاہئے کہ جب بھی خریداری کیلئے جائیں تو آپ کے پاس ایک فہرست ہونی چاہئے جس میں وہ اشیاء جن کی آپ کو ضرورت ہے وہ درج ہوں اور خریداری کے وقت اس کی پابندی کی جاوے۔اس طرح غیر ضروری اشیاء کی خرید اور اسراف سے بچا جاسکتا ہے۔ایک اور ” چھوٹی سی بات کی طرف آپ نے توجہ دلائی جو بظاہر بہت معمولی ہے مگر نتائج کے لحاظ سے بہت بڑی ہے۔آپ نے فرمایا کہ بعض عورتیں روٹی پکاتے وقت خشکہ ( خشک آنا جو روٹی پکاتے وقت استعمال ہوتا ہے ) کے استعمال میں احتیاط نہیں کرتیں اور خشکے کے برتن سے باہر بہت سا آٹا گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ اگر اس امر کی احتیاط برتی جاوے تو بظاہر صرف ایک مٹھی آنا بچتا ہے مگر یہی آٹا اکھٹا کرنے سے کافی مقدار میں ہو جائے گا۔آپ نے بعض دفعہ یہ تحریک بھی جاری فرمائی کہ جب آپ آٹا گوندھے لگیں تو ایک مٹھی آٹا الگ ڈال لیا کریں اور ایک ہفتہ یا ایک مہینہ کے بعد اسے کسی مد میں فی سبیل اللہ دیا کریں۔قادیان میں دار الشیوخ ( غرباء اور معذور بچوں کا ادارہ) کیلئے اس طرح بھی آٹا اکٹھا کیا جاتا تھا۔صدقہ اور نیکی کے بعض اور کام بھی بغیر کسی زائد خرچ کے ہو جاتے تھے۔سادہ زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے آپ غیر ضروری کپڑوں اور غیر ضروری زیور بنوانے کو بھی نا پسند فرماتے تھے۔حضور نے اس موضوع پر کئی خطبات میں روشنی ڈالی اور حقیقت بھی 317