قسمت کے ثمار — Page 238
اور شیطانی وساوس کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے۔حیدر آباد میں بیٹھی ہوئی مجبور ماں یا حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب بیان کی بے بئے یا میری اور آپ کی ماں ، ہر احمدی کی ماں یہی کام کرتی ہے۔وہ اپنے خون اور دودھ کے ساتھ دین کی محبت ، قربانی کی عظمت ، خلافت و مرکزیت کی اہمیت اپنے بچے کے دل میں قائم کر رہی ہوتی ہے۔وہ مفتی محمد صادق اور شیر علی پیدا کر رہی ہوتی ہے۔وہ احمدیت کا مستقبل تعمیر کر رہی ہوتی ہے۔وہ احمدیت کے مخالفوں کو یہ بتارہی ہوتی ہے کہ میں نے اپنے بچے کو دودھ نہیں کلمہ کی محبت پلائی ہے۔میں نے اپنے بچے کو قرآن کی عظمت سکھائی ہے۔میں نے اپنے بچے کو جماعت اور خلافت کی اہمیت پلائی ہے۔اعلیٰ اخلاق و مذہبی اقدار اس کی گھٹی میں شامل کر دی گئی ہیں۔حیدرآباد کی مجبور ماں کو سلام ہر احمدی ماں کو سلام الفضل انٹرنیشنل 17 فروری 2006ء) 238