قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 239 of 365

قسمت کے ثمار — Page 239

اسلامی کردار۔جوش پر ہوش کو مقدم رکھیں حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے حالیہ خطبہ جمعہ فرمودہ 10ر فروری میں آنحضرت صلی الہام کے متعلق شائع ہونے والے بیہودہ، ظالمانہ اور دل آزار خاکوں کی ایک یورپین ملک میں اشاعت اور اس پر رد عمل کے متعلق ایک بصیرت افروز تبصرہ فرمایا اور جماعت کو اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔واقعہ یہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علی نام کے اصلاحی اور تجدیدی کارناموں میں سے ایک عظیم کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے غم وغصہ کے وقت صبر و قتل سے کام لینے اور جوش پر ہوش کو مقدم رکھنے کی تلقین فرمائی اور اپنی جماعت کی اس رنگ میں تربیت فرمائی کہ کبھی بھی مغلوب الغضب ہو کر صراط مستقیم یعنی توازن و اعتدال کے رستہ سے دور نہ ہوں۔آپ جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " سچی فراست اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کئے بغیر حاصل ہی نہیں ہوسکتی۔اسی واسطے تو کہا گیا ہے کہ مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ نور الہی سے دیکھتا ہے۔صحیح فراست اور حقیقی دانش۔۔کبھی نصیب نہیں ہو سکتی جب تک تقویٰ میسر نہ ہو۔اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو عقل سے کام لو، فکر کرو، سوچو، تدبر 239