قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 156 of 365

قسمت کے ثمار — Page 156

آفتاب صبح نکالا، اب بھی سوتے ہیں یہ لوگ 2005ء کے آخری ہفتہ میں دنیا نے ایک ایسا نظارہ دیکھا جس کی مثال کم ہی کہیں ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود الاسلام کی مقدس بستی جو ہندوستان کے ایک غیر ترقی یافتہ علاقہ میں دور ایک کونے میں ہے۔جہاں دنیوی کشش اور ظاہری دلچسپی کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔وہاں پہنچنے کے لئے صرف ایک راستہ ہے اور وہ بھی طرح طرح کی مشکلات سے پر۔سوسال پہلے بھی یہ رستہ غیر محفوظ سمجھا جاتا تھا اور آج بھی سواریاں ادھر سے گزرتے ہوئے گھبراتی ہیں۔اس دُور دراز علاقہ میں ستر ہزار سے زائد عشاق احمدیت کا اجتماع موجودہ حالات کے لحاظ سے ایک نا قابل یقین مظاہرہ ہے احمدیت کی سچائی کا ، احمدیوں کے جوش و جذبہ دینی کا، قربانی، ایثار اور خدا کے رستہ میں پیش آنے والی مشکلات و تکالیف کو آگے بڑھ کر بصد شوق گلے لگانے کا۔قادیان جیسا کہ دنیا کو معلوم ہے حضرت مسیح موعود علی السلام کے زمانہ میں ؎ قادیاں بھی تھی نہاں ایسی کہ گویا زیر غار اس کے بعد يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کی خدائی بشارت کے مطابق لوگ کشاں کشاں خدائی فضلوں کو حاصل کرنے اور اپنی علمی و روحانی تربیت کے لئے وہاں جمع ہونے شروع ہوئے۔قادیان نے ہر لحاظ سے غیر معمولی ترقی کی۔قادیان میں پریس لگ گئے ، وہاں سے متعد داخبار اور 156