قسمت کے ثمار — Page 152
حج ایک رسم نہیں بلکہ ایک عاشقانہ عبادت ہے ایک مسلمان اللہ تعالیٰ کی توحید اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول اللہ ہونے کی شہادت کے ساتھ طہارت نفس اور تقرب الی اللہ کے جس سفر کا آغاز کرتا ہے اس کی مختلف منزلوں میں قیام الصلوة ، ايتاء الزكوة اور صوم رمضان کے علاوہ ایک نہایت اہم منزل اور کمال سلوک کا آخری مرحلہ حج بیت اللہ الحرام بھی ہے۔ان میں سے ہر ایک منزل انسان کو پاک کرنے اور اسے خدا تعالیٰ کے قریب کرنے کا ایک نہایت ہی اہم ذریعہ ہے۔اور ہر مسلمان جو خلوص نیت اور تقویٰ کے ساتھ ان تمام منازل سے گزرتا ہے اس کی زندگی میں اسی نسبت سے خدا تعالیٰ کی توحید کا نور جلوہ فگن ہوتا ہے۔نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج محض چند حرکات وسکنات یا رسوم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سب اعلیٰ درجہ کی عبادتیں ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ان سے وابستہ فیوض و برکات سے کما حقہ حصہ پانے کے لئے انہیں ان کی تمام شرائط اور آداب کے ساتھ بجالایا جائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” حج سے صرف اتنا ہی مطلب نہیں کہ ایک شخص گھر سے نکلے اور سمندر چیر کر چلا جاوے اور رسمی طور پر کچھ لفظ منہ سے بول کر ایک رسم ادا کر کے چلا آوے۔اصل بات یہ ہے کہ حج ایک اعلیٰ درجہ کی چیز ہے جو کمال سلوک کا آخری مرحلہ ہے۔سمجھنا 152