قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 148 of 365

قسمت کے ثمار — Page 148

سال نو - تجدید عہد خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نئے سال میں داخل ہوئے ہیں۔نئے سال میں بالعموم ہر عقل مند شخص یہ سوچتا ہے کہ گزشتہ سال کس طرح گزارا۔اس میں کیا کیا فوائد اور بہتری حاصل ہوئی اور اگر خدانخواستہ کسی وجہ سے کوئی نقصان یا کمی رہ گئی تو وہ کیوں رہ گئی اور آئندہ ہم اس کی کس طرح تلافی کر سکتے ہیں۔عام لوگوں کو تو اپنا لائحہ عمل معین کرنے اور اپنے لئے مثالی نمونہ یا اسوہ حسنہ تلاش کرنے میں کوئی دقت اور مشکل ہو سکتی ہے اور یہ سوال بھی پیدا ہو سکتا ہے کہ ہمارا لائحہ عمل درست اور نتیجہ خیز بھی ہوگا یا نہیں۔مگر ایک احمدی مسلمان کے لئے یہ کام بہت ہی آسان اور یقینی ہے کیونکہ ہمارا لائحہ عمل قرآن مجید اور ہمارا اسوہ حسنہ رحمتہ للعالمین خاتم النبیین سالا ایلیم ہیں۔اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے دور میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود علیہ السلام نے ہر سچے اور مخلص انسان کو قرآن مجید اور آنحضرت صلی اسلام کی پیروی کی طرف باحسن طریق توجہ دلاتے ہوئے جن امور کی طرف دعوت دی وہ ہماری جماعت میں شرائط بیعت کے نام سے مشہور ہیں۔نئے دور کے آغاز پر اس بابرکت لائحہ عمل کو ہم اپنے نئے سال کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ان شرائط کو جو ذیل میں پیش کی جارہی ہیں اپنے سامنے رکھیں اور بدل وجان ان پر عمل کرنے کی کوشش 148