قسمت کے ثمار — Page 131
ایک عظیم انقلاب انگیز تحریک ہمارے پیارے امام حضرت امیر المومنین خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے 9 نومبر 2004 ء کے پر معارف خطبہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان فرمایا اور ایک نئے دور دفتر پنجم کا آغاز فرمایا۔حضور ایدہ اللہ نے اپنے اس تاریخی خطبہ کے آغاز میں تحریک جدید کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مخالفین جماعت احمدیہ نے وسیع پیمانہ پر مخالفت کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے بعض افسران کی شہ پر یہاں تک بڑھ ہانکنی شروع کر دی کہ جماعت کا نام ونشان مٹادیا جائے گا اور قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی۔حضرت مصلح موعود بنی تھنہ نے اس شدید مخالفت کا نہایت حکیمانہ تو ڑ کرتے ہوئے جماعت سے بعض مطالبات کئے جن میں سے ایک نمایاں مطالبہ یہ تھا جماعت تین سال کے عرصہ میں 27 ہزار روپے کی رقم جمع کرے جو اشاعت تبلیغ اسلام پر خرچ ہوگی۔اسی طرح آپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جماعت ساده زندگی بسر کرے۔یہ بظاہر سادہ سا مطالبہ تھا مگر حضور نے اس پر زور دیتے ہوئے اپنے متعد دخطبات میں اس مطالبہ کی اہمیت بیان فرمائی اور بتایا کہ سادہ زندگی کی عادت اپنانے سے ہم اپنے اخراجات پر کنٹرول کرتے ہوئے اپنی بچت کو خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش کر سکتے ہیں۔سادہ زندگی بسر کرتے ہوئے ہم متعدد فضول خرچیوں اور وقت کے ضیاع سے محفوظ رہتے ہوئے 131