قواریر ۔ قوامون

by Other Authors

Page 86 of 87

قواریر ۔ قوامون — Page 86

44 وَإِذَا غِبتَ عَنْهَا حَفِكَ فِي مَالِكَ وَنَفْيها - بہترین عورت وہ ہے کہ جب تو اس کو دیکھے تو تیرا دل خوش ہو جائے اور جب تو اس کو حکم دے تو وہ بہترین اطاعت کرے اور جب تو اس کے پاس موجود نہ ہو تو وہ تیرے مال اور اپنے نفس میں تیرے حق کی حفاظت کرے۔نیک عورت بہترین نعمت لَيْسَ مِنْ مَتَاعَ الدُّنْيَا شَى أَفضلُ مِنَ المَراءِ الصَّالِحَةِ۔نیک عورت سے بہتر دنیا کی کوئی چیز نہیں۔(ابن ماجہ) میاں بیوی میں تفرقہ ڈالنے والا۔د قال النبي صلعم من افسد امراة على زوجها فليس منا رکشف الغمه) بی کریم صلی اللہ علیہ ہم نے فرمایا کہ جو کوئی کسی عورت کے تعلقات اس کے شوہر سے خراب کرنے کی کوشش کرے اس کا کچھ تعلق ہم سے نہیں۔آپ کو عورتوں کے جذبات کا اس قدر احساس تھا۔کہ آپ ہمیشہ نصیحت فرماتے تھے کہ جو لوگ باہر سفر کے لئے جاتے ہیں۔انہیں جلدی گھر واپس آنا چاہیے۔تاکہ ان کے بال بچو اسے کو تکلیف نہ ہو۔چنانچہ ابو ہریرکا سے روایت ہے۔کہ جب کوئی شخص اپنی ان ضرورتوں کو پورا کرے جس کے لئے انہیں سفر کرنا پڑا تھا۔تو اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں کا خیال کر کے جلدی واپس آئے۔د بخاری شریف موسلم)