قواعد ترتیل القرآن

by Other Authors

Page 46 of 64

قواعد ترتیل القرآن — Page 46

46 46 اطباق (7 اطباق ایک چیز کو دوسرے پہ مطبق کر دینے کو کہتے ہیں۔جن حروف کو ادا کرتے وقت زبان کا درمیانی حصہ اوپر تالو کے ساتھ کچھ دیر کے لئے چپک جاتا ہے ، ان حروف میں اطباق پایا جاتا ہے۔مثلاًض اور ط ایسے حروف کو حروف مطبقہ کہا جاتا ہے۔حروف مطبقه 4 ہیں : ص، ض، ط، ظ امثال قرآنیه : صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (1:7) وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِيْنِهِمْ (2:15) غيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (1:7) وَ تَرَكَهُمْ فِي ظُلُمتٍ لَّا يُبْصِرُونَ (2:18) (8 (9 یہ اطباق کا عکس ہے۔سو تمام حروف جو مطبقہ نہیں، وہ منفتحہ ہیں۔اذلاق اس لئے حروف انفتاح 25 ہیں۔(25-4-29) انفتاح والے حروف کی ادائیگی میں زبان کا درمیانی حصہ اوپر اٹھ کر تالو سے نہیں چپکتا ہے۔اوپر دی گئی امثال میں جو حروف مطبقہ نہیں ،وہ منفتحہ ہیں۔اذلاق کے معنی ہیں زبان کی وضاحت۔وہ حروف جو ہو نٹوں اور نوک لسان سے آسانی سے ادا ہو جاتے ان میں اذلاق پایا جاتا ہے۔ایسے حروف کو حروفِ مُذلِقَہ کہتے ہیں۔حروف لذلقہ 6 ہیں۔ان میں سے تین حروف شفویہ ہیں (ب ، م ، ف) اور تین نوکِ لسان سے ادا ہوتے ہیں ( ر ، ل ، ن)۔یہ حروف حروف ذلقیہ کہلاتے ہیں۔ان حروف کو یا د ر کھنے کے لئے: فَرَّمِنْ لُبّ