قواعد ترتیل القرآن — Page 13
13 مخرج نمبر 9 : حرف ن کی ادائیگی نوکِ لسان جب تالو پہ ٹھہرے تو ن کی ادائیگی ہوتی ہے۔آواز خیشوم میں جاتی ہے۔نوٹ :ل خیشوم سے نہیں پڑھا جاتا مگر ان کی آواز کسی حد تک خیشوم میں جاتی ہے۔خیشوم مخرج نمبر 10: حروف د، ط اورت کی ادائیگی نوک لسان جب ثنایا علیا کی جڑ پہ ٹھہرے تو یہ وہ ط اورت کا مخرج ہے۔ت اور دو کی ادائیگی میں نوک لسان سیدھی رہتی ہے ، جبکہ طہ کی ادائیگی کے لئے نوک لسان کی پشت ثنایا علیا کی جڑ اور تالو سے لگتی ہے۔اس وجہ سے طہ کی آواز پر ہو کر سنائی دیتی ہے یعنی یہ حرف تفخیم یعنی پر کر کے پڑھا جاتا ہے۔د، ط اورت کو حروف نطعیہ کہتے ہیں۔یعنی وہ حروف جو زبان کے تالو سے لگنے پر ادا ہوتے ہیں۔