قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 36 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 36

کرے گا اور وہ اپنے شعبہ کے سیکرٹری ضلع کہلائیں گے۔اسی طرح ناظم انصار اللہ ضلع اور قائد ضلع خدام الاحمدیہ اور مربی ضلع بھی اس مجلس عاملہ کے ممبر ہوں گے۔ج:۔امیر ضلع اپنی عاملہ کے لئے صرف ایسے اراکین نامزد کریں گے جو قاعدہ نمبر 329 کے تحت ووٹ دینے اور عہدہ پانے کے اہل ہیں۔ضروری نوٹ :۔جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قادیان میں ایک مرکزی انتخاب کمیٹی مقرر فرمائی ہوئی ہے۔اُمراء اضلاع کی طرف سے ضلعی مجلس عاملہ کے جو نام تجویز کر کے بھجوائے جائیں گے۔اُن کے متعلق نظارت علیا ، نظارت بیت المال آمد اور نظارت امور عامہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد مرکزی انتخاب کمیٹی وو میں پیش کرے گی اور مرکزی انتخاب کمیٹی ہی ضلعی مجلس عاملہ کی منظوری دے ضلعی مجلس عاملہ کے لئے تفصیل ذیل (13) سیکرٹریان کے نام درج کئے جارہے ہیں۔اگر ضلع میں جماعتوں کی تعداد (10) سے کم ہو اور تجنید بھی زیادہ نہ 36