قواعد جماعتی انتخابات — Page 8
کم از کم ایک ٹرم کے بعد نام پیش ہو گا۔“ لہذا جو صدران اور مقامی امراء لگاتار 2013 سے صدر اور امیر مقامی کے طور پر خدمت بجالا رہے ہیں۔2019ء کے انتخاب میں ان کے نام پیش نہیں ہوں گے۔قاعدہ نمبر (309)۔جماعتی مصالح کی بناء پر دوران میعاد بھی مقامی امیر یا امیر حلقہ یا امیر ضلع یا امیر علاقہ یا امیر صوبہ یا امیر ملک کو بغیر وجہ بتائے اپنے عہدہ سے علیحد و کیا جاسکے گا۔اور اس کی منظوری خلیفتہ المسیح سے لینی ضروری ہوگی۔لیکن مقامی جماعت یا افراد کو اپنے مشوروں وغیرہ میں اس کی علیحدگی کے سوال کو اُٹھانے کی اجازت نہ ہوگی۔قاعدہ نمبر (310)۔صدر انجمن احمدیہ کے ناظر ، نائب ناظر اور افسران صیغہ جات اسی طرح تحریک جدید کے وکلاء ، نائب وکلاء اور افسران صیغہ جات اور وقف جدید کے ناظم اور نائب ناظم کسی مقامی عہدہ کے لئے منتخب نہیں ہو سکتے۔اسی طرح قاضی بھی کسی اور عہدہ کے لئے منتخب نہیں ہو سکتا۔قاعدہ نمبر (311)۔الف:۔مقامی صدر کا انتخاب مقامی جماعت کی کثرت رائے سے ہوگا۔8