قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 7 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 7

نوٹ نمبر 3:۔امیر صدر کو اختیار ہو گا کہ وہ کسی کو بھی مشورہ کے لئے مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو کرے لیکن وہ ووٹ نہیں دے سکتا۔نوٹ نمبر 4:۔سیکرٹری وصایا کا موصی ہونا ضروری ہوگا۔نوٹ نمبر 5: - ہر ٹرم کے آغاز پر تمام امراء اضلاع ، امراء مقامی اور صدران جماعت کے نائبین ضرور مقرر کرنے ہیں تا کہ جماعتی کاموں میں مزید بہتری پیدا ہو سکے۔یہ نائبین کم از کم ایک اور حسب ضرورت دو بھی مقرر کئے جاسکتے ہیں۔( بحوالہ 18-08-3497/30-WTT) قاعدہ نمبر (308)۔امراء اور دیگر عہدیدار ان کا انتخاب سہ سالہ ہوا کرے گا مگر جائز ہوگا کہ خاص حالات میں مرکز کی اجازت سے درمیان میں تغیر وتبدل کیا جائے۔یہ انتخاب یا تقرری باقی ماندہ عرصہ کے لئے ہوگی۔قاعدہ نمبر ( A-308)۔سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے مطابق: آئندہ صدران اور مقامی امراء دو ٹرمز سے زیادہ منتخب نہیں سکتے۔لیکن یہ قاعدہ باقی عہدیداران اور ضلعی امراء پر لاگو نہیں ہوگا۔“ ہو 7