قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 4 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 4

قواعد جماعتی انتخابات ماتحت ہوگا اور یہ سارے نظام مرکزی نظام کے تحت ہوں گے۔قاعدہ نمبر (299)۔ہر مقامی انجمن کے لئے ضروری ہوگا کہ اپنے کام کے مختلف صیغہ جات کی کارگزاری کے متعلق مرکزی متعلقہ صیغہ جات میں سالانہ رپورٹ ارسال کرے۔اور اس کے علاوہ دوران سال بھی حسب مطالبہ مرکز رپورٹ ارسال کرتی رہے۔( نظارت علیا کی طرف سے جو ماہوار رپورٹ کارگزاری کا فارم ہے اُس کو با قاعدگی کے ساتھ بھجوانا ضروری ہے۔) قاعدہ نمبر (300)۔ہر مقامی انجمن سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی جگہ پر ایک مسجد اور ایک لائبریری کا انتظام کرے۔مسجد کے نہ ہونے کی صورت میں مقامی جماعت کا فرض ہوگا کہ کسی ایسی جگہ کا انتظام کرے جہاں افراد جماعت نماز باجماعت جمعہ وغیرہ و دیگر اجلاس کے لئے جمع ہوسکیں۔قاعدہ نمبر (303)۔ہر مقامی انجمن کا فرض ہوگا کہ مرکز سے جب کوئی انظر دورے پر کسی جگہ جائے تو خلیفہ مسیح کے نمائندہ کی حیثیت میں مناسہ اکرام کے ساتھ ضروری انتظامات سرانجام دے۔4