قواعد جماعتی انتخابات — Page 31
یعنی استثنائی حالات میں سلسلہ کے مفاد کے ماتحت اُسے اپنی وجوہات تحریر میں لاکر مقامی انجمن کے فیصلہ کے رڈ کرنے کا اختیار ہو گا لیکن صدر بہر حال مقامی انجمن کے فیصلہ جات کا پابند ہوگا۔مگر امیر صدر ہر دو مرکزی افسران کی ہدایت کے پابند ہوں گے۔( 5)۔قاعدہ نمبر 370۔مجلس عاملہ کو کسی تعزیری کاروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔البتہ اگر کوئی ممبر جماعت نظام جماعت کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو مجلس عاملہ کو اصلاحی کا روائی کرنے کا اختیار ہوگا۔اگر اصلاحی کا روائی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تو مرکز کو رپورٹ کرے۔مجلس عاملہ کو کسی قضائی حیثیت میں کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار نہ ہوگا۔(6)۔قاعدہ نمبر 303۔ہر مقامی انجمن کا فرض ہوگا کہ مرکز سے جب کوئی ناظر دورہ پر کسی جگہ جائے تو خلیفہ مسیح کے نمائندہ کے حیثیت میں مناسب اکرام کے ساتھ ضروری انتظامات سرانجام دے۔(7)۔قاعدہ نمبر 305۔اگر کسی جماعت میں کسی شعبہ کا کوئی عہد یدار منتخب نہ ہو گا تو اُس شعبہ کے کام کی ذمہ داری صدر امیر پر ہوگی۔****** 31