قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 28 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 28

ب:۔اس مؤخر الذکر صورت میں مقامی امیر کا یہ فرض ہوگا کہ اپنے اختلاف کی وجوہ تحریر کر کے بصیغہ راز مرکز میں ارسال کرے۔ایسی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر اندر ارسال کی جانی ضروری ہوگی امیر کا فرض ہوگا کہ وہ رپورٹ کرتے ہی اپنی مجلس عاملہ کو تحریری طور پر اطلاع دیدے کہ اس نے ایسی رپورٹ کر دی ہے۔قاعدہ نمبر (376)۔ہر مقامی نظام یا حلقہ وار یا ضلع وار یا علاقہ وار ن واریا یا صوبہ وار یا ملک وار نظام کو مرکزی نظام کے ہر فیصلہ کے خلاف خلیفہ اسیح کے سامنے اپیل کا حق ہوگا۔قاعدہ نمبر (377)۔ان امور میں جو جماعت کے مجموعی مفاد پر اثر انداز ہو سکتے ہوں۔مقامی امیر صدر کو مقامی ذیلی تنظیموں کو حکم دینے کا اختیار ہوگا جو تحریری ہونا چاہئے اور ان مذکورہ بالا تنظیموں کو حق ہوگا کہ اگر وہ اس حکم کو مناسب نہ سمجھتے ہوں تو اپنی مرکزی مجلس کی معرفت صدر انجمن احمدیہ سے *** 28 ***** رجوع کریں۔