قواعد جماعتی انتخابات — Page 18
ر کے خلیفہ مسیح سے معافی لے گا۔قاعدہ نمبر (354)۔نئے عہدیداران کے انتخاب کی فہرستیں مع ان کے مکمل پتوں کے نظارت علیا میں آنی ضروری ہوں گی۔لیکن جب تک نئے عہدیداران کی منظوری کی اطلاع نظارت علیا کی طرف سے نہ ہو جائے اس وقت تک سابقہ عہد یدار ہی کام کرتے رہیں گے۔متفرق قاعدہ نمبر (355)۔نئے عہدیداران کی منظوری ہونے پر سابقہ عہد یدار ان کو فی الفور کام کا چارج پوری تفصیل اور مکمل ریکارڈ کے ساتھ نئے عہدیداران کے سپر د کر دینا ضروری ہوگا اور نئے عہد یداران چارج لینے کے بعد دو ہفتہ کے اندر اندر سابقہ عہد یداران سے گذشتہ سال کی رپورٹیں لے کر متعلقہ مرکزی دفاتر کو بھجوا دیں ورنہ یہ ذمہ داری بعد میں ان پر عائد ہوگی۔قاعدہ نمبر (363)۔جماعتوں میں خط و کتابت سیکرٹریان کے نام کی جاسکتی ہے۔اس صورت میں اس کی نقل لا ز ما امیر صدر کو بھی جانی چاہئے۔قاعدہ نمبر (364)۔مقامی امیر صدر کے لئے ضروری ہوگا کہ اپنے مقام سے باہر جانے سے قبل ناظر اعلیٰ سے پیشگی اجازت حاصل کرے اور اپنے قائمقام 18