قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 17 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 17

قاعدہ نمبر (347)۔ناظر اعلیٰ مقامی عہدیداران کا تقرر مقامی جماعت کے انتخاب اور مقامی امیر کے مشورہ کے ساتھ کرے گا۔ناظر اعلیٰ کو اختیار ہوگا کہ کسی بھی وجہ سے انتخاب کی منظوری نہ دے یا کسی عہدیدار کو اس کے عہدہ سے بغیر وجہ بتائے علیحدہ کر دے اور نئے انتخاب کی ہدایت دے۔استثنائی حالات میں ناظر اعلیٰ مقامی عہد یدار نا مزد بھی کر سکے گا۔ضروری نوٹ :۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مرکز قادیان میں ایک مرکزی انتخاب کمیٹی مقررفرمائی ہے جس کا صدر ناظر اعلیٰ ہے۔صدر و سیکرٹریان کے انتخاب کی منظوری اس کمیٹی کے ذریعہ دی جاتی ہے۔قاعدہ نمبر ( 350 )۔اگر کسی جگہ کسی عہدہ پر مجبوراً کسی بقایا دار کو مقرر کرنا پڑے تو اس عہدیدار سے یہ تحریری عہد لیا جائے گا کہ وہ اپنے بقایا کو مناسب مقررہ اقساط سے باقاعدہ ادا کرتا رہے گا اور اس قسط کی منظوری بواسطہ مقامی امیر یا صدر یا ادارہ متعلقہ سے حاصل کرنی ضروری ہوگی۔لیکن اگر کوئی ،اگر بقایا دار (سوائے موصی بقایا دار کے اس کا بقایا معاف نہیں کیا جاسکتا ) اپنا بقایا بالکل ادا کرنے سے معذور ہے تو اپنے عذرات کو اسی واسطہ سے بالتفصیل پیش 17