قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 16 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 16

جماعت ان قواعد کو مد نظر رکھ کر ہی سیکر ٹر یان مال سے ووٹرلسٹ تیار کروائیں۔قاعدہ نمبر (342) اگر کسی بقایا دار نے اپنی بقایا کی رقم کی ادائیگی کے متعلق ادارہ متعلقہ سے مہلت حاصل کر لی ہو تو وہ اس شرط سے اس وقت تک ستقلی ہو گا جب تک کہ اس نے مہلت لے رکھی ہو۔قاعدہ نمبر (344)۔لازمی چندہ جات کے ایسے بقایا دار جنہوں نے بقایا کی معافی حاصل کی ہے پانچ سال تک باقاعدگی کے ساتھ لازمی چندے اور کئے ہوں عہد یدار منتخب یا مقرر ہوسکیں گے۔ادا قاعدہ نمبر (345)۔اجازت لے کر شرح سے کم چندہ ادا کرنے والے افراد ووٹ دینے کے حق دار ہوں گے لیکن عہدوں پر ان کی تقرری یا انتخاب مرکز کی اجازت سے ہوگا۔منظوری عہدیداران قاعدہ نمبر (346)۔مقامی عہدیداران جن کی تقرری مرکز سے وابستہ ہے ان کا برطرف کرنا بھی مرکز سے وابسطہ ہوگا البتہ امیر انہیں برطرف کرنے کی سفارش کر سکتا ہے۔امیر کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی عہد یدار کو تا فیصلہ مرکز معطل کر سکے۔16