قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 9 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 9

ب:۔قورم کل رائے دہندگان کا نصف ہوگا لیکن اگر پہلے اجلاس میں باقاعدہ نوٹس کے باوجود قورم پورا نہ ہو تو دوسرے اجلاس کا قورم ایک تہائی ہوگا۔قاعدہ نمبر (313) - قورم کا تعین شامل بجٹ کل افراد کی تعداد میں سے مستورات اور طالب علموں کی تعداد کو منہا کرنے کے بعد باقی ماندہ چندہ دہندگان بشمول بقایا داران کی گل تعداد سے ہوگا۔قاعدہ نمبر (314)۔امراء کے انتخاب کے وقت ہر اس رکن کو جو قواعد کے ماتحت انتخاب میں حصہ لے سکتا ہو اس امر کے لئے با قاعدہ تحریری نوٹس 15 دن قبل جانا چاہئے کہ فلاں تاریخ کو امیر کا انتخاب ہوگا اور اس کے لئے فلاں وقت اور فلاں جگہ مقرر کی گئی ہے اور اس نوٹس پر ہر رکن کے اطلاعی دستخط ؟ کروائے جائیں۔انتخاب کے اجلاس میں کسی رکن کی بلا عذر معقول اور بلات اطلاع قبل از وقت غیر حاضری قابل مؤاخذہ کوتاہی ہوگی۔اس لئے اگر کوئی رکن بغیر معقول عذر کے اس تحریری نوٹس کے ملنے کے بعد غیر حاضر رہے گا تو اس کی رپورٹ نظارت علیا میں بھجوائی جائے گی۔قاعدہ نمبر (317)۔ہر عہدہ کی اہمیت اور فرائض کے مناسب حال اس 9