قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 33 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 33

کیا جائے۔اس صورت میں ان میں سے ہر نظام اپنے سے بالا نظام کے ما تحت ہوگا اور یہ سارے نظام مرکزی نظام کے تحت ہوں گے۔قاعدہ نمبر 298۔حلقہ وار امارت کا دائرہ حسب حالات ناظر اعلیٰ مقرر کرے گا جو کم از کم پانچ مقامی انجمنوں پر مشتمل ہوگا۔(نوٹ)۔جیسا کہ اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ہندوستان میں جن ضلعوں میں پانچ یا اس سے زائد جماعتیں موجود ہیں وہاں ضلعی امارت کے نظام کے قیام کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظوری مرحمت فرمائی ہے۔قواعد برائے انتخاب امیر ضلع 1۔امیر ضلع کا انتخاب ضلع کی تمام جماعتوں کے امراء وصدرانِ جماعت کے ذریعے ہوگا۔اُس ضلع کے کسی بھی فرد جماعت کا نام امیر ضلع کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ وہ با قاعدہ چندہ دہندہ ہو اور بقایا دار نہ ہو یعنی قاعدہ نمبر (329) کی شرائط کو پورا کرتا ہو۔2۔لوکل امیر صدر جماعت خود انتخاب کی کاروائی میں حصہ لے تو ٹھیک ہے ورنہ اُن کا نمائندہ انتخاب میں شامل نہیں ہوسکتا۔33