قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 22 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 22

امارت کا انتخاب مجلس انتخاب کے ذریعے ہوگا قاعدہ نمبر (331)۔امیر، سیکرٹریان، محاسب، آڈیٹر کا انتخاب بلا واسطہ نہ ہوگا بلکہ ایک مجلس انتخاب کے ذریعے ہوگا جس کے ممبران کو چندہ دہندگان حسب قواعد منتخب کریں گے۔۔چندہ دہندگان کی تعداد 50 سے 100 تک ہو تو مجلس انتخاب کے ممبران کی تعداد 11 ہوگی اس کے بعد ہر پچیس ( 25 ) کی کسر کے لئے ایک ممبر لیا جائے گا۔یعنی اگر چندہ دہندگان کی تعداد 200 ہو تو 15 ممبر مجلس انتخاب کے لئے منتخب کئے جائیں گے۔اور یہ سب ممبران 60 سال سے کم عمر کے ہوں گے۔*۔60 سال سے زائد عمر کے چندہ دہندگان جن کی بیعت پر کم از کم دس سال کا عرصہ گزرچکا ہو اور اُن کی تعداد 60 سال سے کم عمر والے ممبران کی تعداد کے برابر ہو تو بلا انتخاب مجلس انتخاب کے ممبر بن جائیں گے۔زائد ہونے کی صورت میں انتخاب کے ذریعے اُتنے ہی ممبر منتخب کئے ؟ جائیں گے جتنے 60 سال سے کم عمر والے ممبر ہوں گے۔یعنی اگر چندہ دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے 60 سال سے کم عمر والے ممبران 15 بنتے ہوں اور 60 سال سے زائد عمر کے چندہ دہندگان کی تعداد 20 یا 25 ہو تو ان میں سے 22