قواعد جماعتی انتخابات — Page 21
امارت کا نظام سیدنا حضرت خلیفة امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔ہندوستان کی جماعتوں میں امارت کا نظام قائم کرنے کے لئے یہ ارشاد صادر فرمایا ہے کہ آئندہ کے لئے 40 کی بجائے 50 چندہ دہندگان کی تعداد امارت کے انتخاب کے لئے کم از کم معیار ہوگی۔بشرطیکہ باقی کوائف یعنی ڈاکٹر، ٹیچر اور وکلاء وغیرہ کی مناسب تعداد بھی وہ پورے کرتے ہوں اور اس کی منظوری خلیفہ المسیح سے حاصل کی گئی ہو۔( بحوالہ مکتوب 2008-02-0314/06-QND) چنانچہ اس ہدایت کے مطابق بعض جماعتوں کے کوائف اور رپورٹ پیش کرنے پر حضور انور نے مزید چند جماعتوں میں امارت کا نظام قائم کرنے کی منظوری مرحمت فرمائی تھی۔چنانچہ 2010ء میں ان جماعتوں میں امارتوں کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔21 **