قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 86 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 86

86 وہ پورا ہوا اور بہت سے لوگ اسلام سے مرتد ہو گئے۔تفسیر ابن جریر جلد نمبر 2 صفحہ 8 میں لکھا ہے:۔حتى ارتد" فيما ذكر رجال ممن كان قد اسلم پھر اسی تفسیر کے صفحہ 9 پر لکھا ہے:۔" قال ابن جريج بلغنى ان ناساممن اسلم رجعوا فقالوا مرة ههنا ومرة ههنا۔(ابن جرير جلد نمبر 2 صفحه 9) مگر اس امر کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ ان مرتدین کو قتل کی سزا دی گئی ؟ پس یہ آیت بھی اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ مرتدین کی سزا اسلام میں قتل نہیں ہے۔ساتویں آیت يَايُّهَا الَّذِينَ مَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ) (المائدة: 55) مسلمانو! تم میں سے اگر کوئی اپنے دین سے پھر جائے تو اللہ تعالیٰ (اس کے بدلہ میں ) ایک ایسی قوم لے آئے گا جن کو وہ دوست رکھتا ہوگا اور اس کو وہ دوست رکھتے ہوں گے، مسلمانوں کے ساتھ نرم، کافروں کے ساتھ کڑے۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوشش کرنے والے ہوں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا کچھ باک نہیں رکھیں گے۔یہ خدا کا فضل ہے جس کو چاہے دے اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور بڑا جانے والا ہے۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو بشارت دیتا ہے کہ اگر کوئی بدقسمت تم میں سے مرتد ہو جائے تو تمہیں فکر مند نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمہیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ اگر ایک تم