قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 61 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 61

61 قال ايوب مارأت عيناى افقه من الحسن وقال عطاء بن ابی رباح كان اماما ضخما يقتدي به۔“ یعنی ایوب کہتے ہیں کہ میری آنکھوں نے حسن بصری سے کوئی زیادہ فقیہ انسان نہیں دیکھا اور عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ وہ ایک عظیم الشان امام تھا جس کے قول کی پیروی کی جاتی ہے۔اور امام باقر فرماتے ہیں :۔ذلك يشبه كلامه كلام الانبياء وقال محمد بن سعد فانّ الحسن كان جـامـعـا عـالـمـا رفيعًا فقيها ثقة مامونًاعابدًا ناسكاً كثير العلم فصيحا جميلا وسيمًا۔یہ وہ انسان ہے جس کا کلام انبیاء کے کلام سے مشابہ ہوتا ہے اور محمد بن سعد کا قول ہے که حسن بصری کامل ماہر، عالم، بلند شان، فقیہ، معتبر، اپنی رائے میں محفوظ، عابد، پر ہیز گار ، بہت علم والا فصیح اللسان اور خوبصورت شکل وسیرت والے تھے۔پس ایسے عظیم الشان انسان کا یہ قول ہے کہ آیت کریمر انَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ امَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا میں جن لوگوں کا ذکر ہے کہ وہ پہلے ایمان لاتے پھر ارتداد اختیار کرتے ، پھر ایمان لاتے ، پھر کفر کرتے وہ یہودی تھے جنہوں نے یہ مشورہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو بہکانے کے لئے اور ان کے دل میں اسلام میں شکوک پیدا کرنے کے لئے یہ طریق اختیار کیا جائے تا جب مسلمان دیکھیں گے کہ اہلِ کتاب جو ان سے زیادہ عالم ہیں اسلام لا کر پھر اسلام سے پھر جاتے ہیں تو ان کے دل میں شبہ پیدا ہو گا کہ واقعی اسلام سچا مذہب نہیں ہے تو وہ بھی اسلام سے پھر جائیں گے۔پس حضرت حسن بصری جیسے نیک انسان جو تابعی تھے جن کا سب علم صحابہ کی بالمشافہ گفتگو پرمبنی تھا اس تاریخی واقعہ کے متعلق شہادت دیتے ہیں کہ یہود نہ صرف مشورہ کیا کرتے تھے کہ مسلمان ہو کر مرتد ہو جاؤ بلکہ ایسا