قتل مرتد اور اسلام — Page 6
6 اے میرے رب میرا سینہ کھول دے اور جو فرض مجھ پر ڈالا گیا ہے اس کو پورا کرنا میرے لئے آسان کر دے اور اگر میری زبان میں کوئی گرہ ہو تو اُسے بھی کھول دے تا کہ لوگ میری بات آسانی سے سمجھنے لگیں۔میری اس مضمون کے لکھنے سے یہ غرض نہیں کہ میں یہ ثابت کروں کہ علماء کا بل نے احمدیوں کو مرتد قرار دینے میں غلطی کی ہے اور یہ کہ ارتداد کے لئے جو سزا بیان کی جاتی ہے وہ احمدیوں پر چسپاں نہیں ہو سکتی کیونکہ احمدی مرتد نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حقیقی اور سچے مسلمان احمدی ہی ہیں۔بلکہ اس مضمون کے لکھنے سے میری غرض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے دنیا پر روز روشن کی طرح یہ بات ثابت کر دوں کہ اسلام محض ارتداد کے لئے اس دنیا میں کوئی سزا بھی تجویز نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے صرف وہی سزا ہے جو آخرت میں کفار کے لئے مقرر ہے۔پس اصل سوال یہ نہیں کہ احمدی مسلمان ہیں اس لئے ان کو مرتد قرار دے کر قتل کرنا ب ظلم ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ مرتد کو محض ارتداد کے لئے قتل کرنا ایک ظلم ہے۔اسلام ایسی تعلیم نہیں دیتا اور یہ اسلام پر ایک بہتان ہے۔احمدیوں کا سوال تو بالکل آسان ہے۔ان سے جو سلوک کیا جاتا ہے وہ اس سنت اللہ کے مطابق ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں ہے کیونکہ قرآن شریف شہادت دیتا ہے کہ راستبازوں کی جماعت سے ان کے دشمن ہمیشہ ایسا ہی سلوک کرتے چلے آئے ہیں اور دشمنان سلسلہ احمدیہ نے احمدیوں کو سنگسار کر کے اور آئندہ کے لئے ان کی نسبت ایسی ہی دھمکیوں کا اعلان کر کے بے شک اس امر کا ثبوت دے دیا ہے کہ جماعت احمد یہ ایک راستبازوں کی جماعت ہے اور ان کے دشمن اپنے افعال اور اقوال اور رویہ سے اپنے تئیں راستبازوں کے دشمنوں کے زمرہ میں شامل کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے فعل سے اس بات کا بھی ثبوت دیا ہے کہ واقعی قرآن شریف خدا تعالیٰ کا سچا کلام ہے کیونکہ اس کی باتیں