قتل مرتد اور اسلام — Page 2
2 کام صرف یہ ہے کہ میں نے اس تحقیق اور ان خیالات کو اپنے الفاظ میں ترتیب دے کر ناظرین کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔اب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو مقبول فرما دے اور اس میں برکت ڈالے اور اس کے ذریعہ قتل مرتد کے غلط عقیدہ کا جو اسلام کی طرف منسوب کیا گیا پورے طور پر قلع قمع ہو اور دنیا پر حق منکشف ہو جائے۔رَبَّنَا أَرنا الحق حقا وارنا الباطل باطلاً - آمين اللهم صل على محمد و على اله وخلفائه وبارك وسلم انك حميد مجيد۔خاکسار شیر علی عفی اللہ عنہ قادیان دارالامان والایمان 22 /دسمبر 1925ء