قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 1 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 1

1 عرض حال اس کتاب کے متعلق اس قدر بیان کر دینا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب حضرت خلیفتہ اسیح الثانی امام جماعت احمدیہ کی ہدایت اور نگرانی کے ماتحت تیار کی گئی ہے۔دوسرا امر قابل ذکر یہ ہے کہ اس کتاب میں جس قدر منقولی بحث ہے اس کا اکثر حصہ ان نوٹوں سے لیا گیا ہے جو حسب ارشاد حضرت خلیفہ امسیح الثانی، مولوی جلال الدین صاحب شمس اور مولوی غلام احمد صاحب بد وملوی نے تیار کئے۔اوّل الذکر نے مضمون کے اس حصہ کے متعلق نوٹ مرتب کئے جن کا تعلق قرآن شریف سے ہے مگر ساتھ ہی حدیث اور فقہ کے متعلق بھی بعض بہت مفید نوٹ تیار کئے اور مؤخر الذکر نے زیادہ حدیث اور تاریخ کی رو سے اس مضمون کی تحقیق کی۔دورانِ مضمون میں جہاں جہاں مجھے مزید تحقیق کی ضرورت پیش آئی ہے وہاں میں نے مولوی فضل الدین صاحب وکیل سے جو سلسلہ کے ایک محقق عالم ہیں بہت امداد حاصل کی ہے۔اس مضمون کا ایک حصہ معقولی بحث پر بھی مشتمل۔ہے وہ سب کا سب اور نیز منقولی بحث کے بعض ایسے حصے جو اصولی رنگ رکھتے ہیں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے افاضات کا نتیجہ ہیں کیونکہ ان حصوں کے متعلق میں نے انہی سے اشارات حاصل کئے ہیں۔پس حق یہ ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق جس قدر تحقیق اور جو جو خیالات اس کتاب میں پائے جاتے ہیں وہ دیگر علماء و بزرگان سلسلہ کی محنت اور دماغ کا نتیجہ ہیں۔میرا