قتل مرتد اور اسلام — Page 4
4 اس کے بعد میں اس نبی امی فداہ ابی و امی ﷺ کے حضور صلوۃ وسلام کا تحفہ پیش کرتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے رحمیہ ہے:۔للعلمین کر کے بھیجا اور جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا فَمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ (ال عمران:160) اور تو اس عظیم الشان رحمت کی وجہ سے ہی جو اللہ کی طرف سے تجھے دی گئی ہے ان کے لئے نرم واقع ہوا ہے اور اگر تو بد اخلاق اور سخت دل ہوتا تو یہ لوگ تیرے گرد سے تتر بتر ہو جاتے۔جس نے اپنے نورانی وجود میں قرآن کریم کی کامل اور پاکیزہ تعلیم کا ایک مکمل اور مبارک نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا جس کی سیرت کا پورا پورا نقشہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذہن رسا نے مندرجہ ذیل مختصر الفاظ میں کھینچا ہے کہ کـان خـلـقــه القرآن (در منثور جلد 6 صفحه 250) قرآن شریف آپ کا خلق ہے۔اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ خاتم النبین ﷺ کے اس خلیفہ پر صلوات وسلام نازل فرمائے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قدیم وعدوں کے مطابق چودھویں صدی کے سر پر اس لئے بھیجا کہ وہ اسلام کے چہرہ کو اس گردوغبار سے پاک کر دے جس نے فیج اعوج کے زمانہ میں اس پر جمع ہو کر اسے دنیا کی نظر میں بدنما کر دیا تھا اور اس کا چمکتا ہوا چہرہ اس کی صحیح اور اصلی شکل میں دنیا پر ظاہر کر دے۔اما بعد ! ناظرین کرام کو علم ہے کہ گذشتہ اگست 1924ء کے آخری دن میں ریاست کابل کی سرزمین پر ایک بہت بڑا ظلم کیا گیا۔ایک نفس زکیہ کا ناحق خون کیا گیا۔صرف اس لئے کہ وہ اس بات پر ایمان لایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مسیح