قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 156 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 156

156 حدیث اور قتل مرند جب قرآن شریف کی آیات بینہ سے روز روشن کی طرح یہ ثابت ہو چکا کہ کسی شخص کو محض ارتداد کے لئے قتل کرنا اسلام کی تعلیم کی صریح خلاف ورزی ہے تو اس کے بعد ضرورت نہ تھی کہ کسی اور چیز کی طرف رجوع کیا جاتا لیکن چونکہ مخالفین کو اس بات پر گھمنڈ ہے کہ حدیث سے ثابت ہے کہ ارتداد اور محض ارتداد کی سزا قتل ہے۔اس لئے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ حدیث پر بھی نظر کی جائے اور دیکھا جائے کہ یہ دعوی کہاں تک درست ہے؟ قرآن شریف کے مقابل میں حدیث کا درجہ حامیان قتل مرتد کا ضمیر نہایت سختی کے ساتھ اس امر کو محسوس کر چکا ہے کہ قرآن شریف قتل مرتد کے عقیدہ کو دھکے دے رہا ہے اور یہ کہ قرآن شریف کی تعلیم کے سامنے قتل مرتد کا خیال ایک آن کے لئے بھی ٹھہر نہیں سکتا۔اس لئے جب ان سے مطالبہ کیا گیا کہ جن روایات کوتم قتل مرتد کی تائید میں پیش کرتے ہو آؤ قرآن شریف کی آیات کی روشنی میں ان کو رکھو۔تا معلوم ہو کہ ان روایات سے جو استدلال تم نے کیا ہے وہ کہاں تک درست اور صحیح ہے تو حامیان قتل مرتد کے اعضاء پر رعشہ طاری ہو گیا اور وہ اس مطالبہ کوسن کر بہت گھبرائے ہیں اور یہ امران کو موت سے سخت تر معلوم ہوا ہے کہ ان روایات کی صحت یا ان کے حقیقی معنوں کو قرآن شریف کی مدد سے دریافت کریں۔قرآن شریف سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے حامیان قتل مرتد نے جو عذرات پیش کئے ہیں وہ یہ ہیں۔حاشیہ لے اس مضمون کے متعلق مفصل معلومات حاصل کرنے کے لیے ناظرین الحق مباحثہ لدھیانہ مطالعہ فرماویں۔اس مضمون میں بھی حضرت مسیح موعود کی کتب ازالہ اوہام اور مباحثہ لدھیانہ سے اقتباس لئے گئے ہیں۔منہ