قندیل صداقت — Page 289
کی مشہور تصانیف حاشیہ صحیح بخاری، تحذیر الناس، آب حیات ، انتصار الاسلام، تصفية العقـائـ الاسلام ، مباحثہ شاہ جہاں پور وغیرہ ہیں۔آپ نے ہندستان کے عظیم دینی مدرسہ دار لعلوم دیو بند کی بنیاد رکھی۔30- علامہ عبد الحئی بن عبد الحليم حجة علامہ عبد الحئی بن محمد امین بن محمد اکبر بن مفتی احمد 26 ذیعقد ہ 1264ھ میں پیدا ہوئے اور 1304ھ میں آپ نے وفات پائی۔آپکا آبائی وطن باندہ ہندوستان ہے۔دس برس کی عمر میں آپ نے قرآن کریم حفظ کیا۔تمام علوم و فنون اپنے والد مولوی عبد الحلیم سے سیکھے۔آپ طلیق اللسان، کریم النفس اور فصیح البیان اور متبع سنت تھے۔آپ نے صرف و نحو، علم مناظرہ، منطق، علم الکلام ، طب، تاریخ، فقہ ، علم حدیث کے بارہ میں کئی تصانیف لکھیں۔آپکی مشہور تصانيف الفوائد البهية، اثر ابن عباس في دافع الوساوس ، ظفر الأمانى ، الهدية المختاریۃ الندیہ ہیں۔-31- علامہ سید قطب شہید ข علامہ قطب سید شہید کا اصل نام سید تھا۔جبکہ قطب آپ کا خاندانی نام ہے۔آپ کا سن پیدائش 1906ء تھا۔1966ء میں آپ کو قتل کر دیا گیا تھا۔آپ حافظ قرآن تھے۔ابتدائی تعلیم اپنے مقامی مدرسہ سے حاصل کی اور اعلیٰ ڈگری قاہرہ کی یونیورسٹی سے لی۔امریکہ میں بھی رہ کر تحصیل علم کیا۔آپ اخوان المسلمین کی تحریک آزادی کے علمبر دار تھے۔عربی زبان کے بلند پایہ انشاء پر داز۔آپ کی کتب میں القصص الدينيه ، اشوك، طفل ، من القرية اور المدينة المسحورة ، مشاہدة القيامة في القرآن العدالة الاجتماعية فى الاسلام، فى ظلال القرآن، دراسات الاسلامیہ مشہور ہیں۔32- مولانا ثناء اللہ امرتسری ابوالوفاء مولانا ثناء اللہ امرتسری 1287 ہجری میں پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور 1368 ہجری میں آپ کی وفات ہوئی۔انکا آبائی وطن کشمیر تھا۔آپ کا شمار ہندوستان کے بڑے بڑے علماء اور مناظر میں ہو تا تھا۔آپ اہل حدیث سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی تصانیف میں تفسیر القرآن بکلام الرحمن تفسیر ثنائی مشہور ہیں۔آپ جماعت احمدیہ کے اشد ترین مخالفین میں سے تھے۔33- حضرت امام بخاری حضرت امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا پورا نام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل البخاری تھا۔آپ 810ء میں بخارہ ( وسط ایشیاء) میں پیدا 289