قندیل ہدایت — Page 460
۲۸۲ 460 of 1460 تذكرة الحبيب وہ بعد میں آئیں گے۔البتہ تم کو اور ان کو دار الجلال (جنت) میں اکٹھا کر دوں گا۔(حلیہ کذافی الرحمة المهداة) ان تمام روایات سے آپ ﷺ کا افضل الخلق ہونا اللہ تعالیٰ کے خود اپنے، انبیاء اور فرشتوں کے ارشاد سے ثابت ہوتا ہے۔من القصيده مُحَمَّدٌ سَيِّدُ الْكَوْنَيْنِ وَالثَّقَلَيْنِ۔وَالْفَرِيقَيْنِ مِنْ عَرْبٍ وَمِنْ عَجَم فَانْسُبْ إِلَى ذَاتِهِ مَا شِئْتَ مِنْ شَرَفٍ وَانْسُبْ إِلَى قَدْرِهِ مَا شِئْتَ مِنْ عِظَم فَإِنَّ فَضْلَ رَسُول اللَّهِ لَيْسَ لَهُ حَدٌ فَيُعْرِبَ عَنْهُ نَاطِقُ بِقَم فَمَبَلَعُ الْعِلْمِ فِيهِ أَنَّهُ بَشَرٌ وَانَّهُ خَيْرُ خَلْقِ اللَّهِ كُلّهم يَا رَبِّ صَلَ وَسَلَّمْ دَائِمًا اَبَدًا علی حبیبک خیر الخلق كلهم آپ ام با سمی حضرت محمد (ﷺ) ہیں جو دنیا و آخرت و جن و انس اور عرب و عجم کے سردار ہیں۔آپ ﷺ کو ذات بابرکات کی طرف جو خوبیاں (اللہ تعالیٰ کی خوبیوں کے علاوہ) چاہے تو منسوب کر دے وہ سب قابل تسلیم ہوں گی۔آپ ﷺ کی قدر عظیم کی طرف تو جو بڑائیاں چاہے نسبت کردہ سب صحیح ہوں گی۔کیونکہ حضرت رسالت پناہ کے فضل کی کوئی انتہا نہیں ہے کہ کوئی اپنی زبان کے ذریعہ ظاہر و بیان کر سکے۔پس ہماری فہم اور علم کی انتہا یہ ہے کہ آپ بڑے عظیم درجہ کے بشر ہیں اللہ تعالی کی ساری مخلوق انسان اور فرشتوں سے بہتر ہیں۔