قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 377 of 1460

قندیل ہدایت — Page 377

377 of 1460 ۳۴۱ ذکر آیا ہے ھے H اول - تو سورۂ آل عمران میں اور وہ یہی آیت ھے جس کی هم تفسیر لکھتے هیں که اذ قال الله يا عیسی انی متوفیک و رافعک الی آل عمران آیت (۵۶ الله نے عیسی سے کہا کہ و”بے شک میں تجھ کو وفات دینے والا ھوں اور تجھ کو اپنی طرف رفع کرنے والا ھوں “۔،، دوم - سوره مائدہ میں جہاں فرمایا هے که " جب الله تعالى حضرت عیسیٰ سے کہے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو خدا بناؤ تو حضرت عیسیٰ کہیں گے میں نے آن سے نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھ کو حکم دیا تھا کہ خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمھارا پروردگار ھے تک میں ان میں رها آن پر شاهد تھا۔پھر جب تو نے مجھ کو وفات دی تو تو آن پر نگهبان تھا اور تو هر چیز پر که اور جب گواه هے ہے“۔- سوم۔سورۂ مریم میں جہاں فرمایا هے که ” جب حضرت مریم حضرت عیسی کو علماء یہود سے کلام کرنے کو لے آئیں تو حضرت عیسی نے کہا کہ ” میں خدا کا بندہ اور نبی ھوں مجھ کو کتاب ملی ہے اور مجھ کو حکم دیا ھے نماز کا اور زکواۃ کا جب تک که مین زنده رهوں اور اپنی ماں کے ساتھ نیکی کرنے کا اور مجھ کو جبار و شقی نہیں بنایا ھے اور مجھ پر سلامتی ھے جس دن میں پیدا ھوا اور جس دن که مروں گا اور جس دن که پهر که زندہ ھو کر آٹھوں گا،، چهارم - سورۂ نساء میں جہاں یہودیوں کے کفر کے اقوال بیان کیے ہیں وہاں ان کا یہ قول نقل کیا هے که ” یہودی کہتے تھے ھم نے عیسی بن مریم رسول خدا کو قتل کر ڈالا حالاں که