قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 1087 of 1460

قندیل ہدایت — Page 1087

634 1087 of 1460 www۔KitaboSunnat۔com حضرت عیسی ابزارم ،، ہو جائیں گے اور مسلمان آپ کی نماز جنازہ ادا کر کے آپ کو دفن کریں گے۔حضرت عیسی علیه دمشق میں سفید مینار پر نازل ہوں گے جبکہ فجر کی نماز کی اقامت ہو چکی ہوگی۔مسلمانوں کا امام آپ سے عرض کرے گا: یا روح اللہ ! آگے بڑھ کر نماز پڑھائیے۔آپ فرما ئیں گے : ”نہیں، اللہ تعالیٰ نے اس امت کو یہ شرف بخشا ہے کہ یہ ایک دوسرے کے امیر ہیں۔“ ایک روایت میں ہے کہ عیسی علیہ امام مسجد سے فرمائیں گے : "نماز کی اقامت آپ کے لیے کہی گئی ہے۔" چنانچہ آپ اس کی اقتدا میں نماز ادا فرمائیں گے ، پھر سوار ہو کر مسلمانوں کے ساتھ مسیح دجال کا تعاقب فرمائیں گے حتی کہ لد شہر کے دروازے پر اسے جا پکڑیں گے اور اسے خود اپنے دست مبارک سے قتل کریں گے۔حضرت سلمان بنی انا نے فرمایا: ” حضرت عیسی علیہم اور حضرت محمد علی علیہ کے درمیان چھ سو سال کی مدت ہے۔عیسائیوں میں عقیدہ تثلیث کب رائج ہوا ؟ مسیح علیہ کے آسمان پر تشریف لے جانے کے بعد عیسائیوں میں اختلاف پیدا ہو گیا۔کچھ لوگ کہنے لگے : ”اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہمارے اندر موجود تھا جو آسمان پر تشریف لے گیا۔کچھ نے کہا: وہ تو خود اللہ تھا، جو انسانی شکل میں ظاہر ہوا تھا۔کچھ کہنے لگے : ”وہ اللہ کا بیٹا تھا۔“ ارشاد باری تعالی ہے: فَاَيَّدُنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظِهِرِينَ } ہم نے مومنوں کی ، ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد کی، پس وہ غالب آگئے۔“ (الصف : 14/61) مسیح علیہ سے تین سو سال بعد ایک بڑی مصیبت پیش آئی کہ عیسائی علماء میں سخت اختلافات پیدا ہو گئے۔ان کا فیصلہ کرانے کے لیے وہ لوگ رومی بادشاہ قسطنطین کی خدمت میں حاضر ہوئے۔بادشاہ نے ان لوگوں کا قول پسند کیا جو حضرت عیسی علیہم کو اللہ کا بیٹا کہتے تھے اور تثلیث کے قائل تھے۔یہ فرقہ ملکیہ کہلایا ( جسے آج کل رومن کیتھولک کہتے ہیں۔) پادری عبد اللہ بن اریوس اور اس کے ساتھی جو تو حید کے قائل تھے اور حضرت عیسی علیہام کواللہ کا بندہ مانتے تھے، بادشاہ نے ان پر سختی کی ، چنانچہ وہ لوگ جنگلوں اور وادیوں میں بکھر گئے اور زہد و قناعت کی زندگی اختیار کر لی۔یوں وہ لوگ کم مسند أحمد : 406/2 الد) فلسطین کا ایک شہر ہے، جو آج کل یہودیوں کے قبضے میں ہے۔یہاں ایک ہوائی اڈا بھی موجود ہے۔صحيح البخاري، مناقب الأنصار باب إسلام سلمان الفارسي و الليل حديث : 3948 محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع و منفرد موضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ