قندیل ہدایت — Page 1086
633 1086 of 1460 www۔KitaboSunnat۔com توحید سے بھی پہچان کر اس سے بچ سکیں۔حضرت ابو ہریرہ بھی تنہا سے روایت ہے کہ نبی علی الم نے فرمایا : " حضرت عیسی ابن مریم علیہا نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا۔آپ نے فرمایا: ” تو نے چوری کی ہے۔“ اس نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے چوری نہیں کی۔حضرت عیسی علیہم نے فرمایا: ” میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں اور اپنی آنکھ کو جھوٹی کہتا ہوں۔اس سے آپ کا سلیم الفطرت ہونا ظاہر ہوتا ہے۔جب اس شخص نے قسم کھالی تو آپ نے یقین کیا کہ اللہ کی عظمت کا ذکر کر کے کوئی شخص جھوٹی قسم نہیں کھا سکتا اور آنکھوں دیکھی چیز پر اس قسم کو ترجیح دیتے ہوئے اس کا عذر قبول فرما لیا۔حضرت عبد اللہ بن عباس بھی تنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بھی اللہ کو منبر پر خطبہ کے دوران میں) یہ فرماتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی علیم سے یہ ارشاد سنا : " جس طرح عیسائیوں نے حضرت عیسی علیم ) کے بارے میں غلو کر کے ان ) کو حد سے بڑھا دیا تھا، تم میرے بارے میں اس طرح غلو نہ کرنا۔میں تو صرف ایک بندہ ہوں ، تم یہی کہو: اللہ کا ،، بندہ اور اس کا رسول" حضرت ابو ہریرہ کی خون سے روایت ہے کہ نبی صل للہ ﷺ نے فرمایا: ” تمام انبیائے کرام علیم ایک باپ کی اولاد ہیں، ان کی مائیں الگ الگ ہیں اور ان سب کا دین ایک ہے (جس طرح سوتیلے بھائیوں کا باپ ایک ہوتا ہے، مائیں الگ الگ ہوتی ہیں ، اسی طرح تمام انبیائے کرام میلے کا دین ایک ہے جو توحید، رسالت، قیامت وغیرہ پر ایمان اور سچ، دیانت داری، پاک دامنی ، اخلاق حسنہ وغیرہ پرمشتمل ہے، البتہ شریعتیں الگ الگ ہیں۔حضرت عیسی علیہ سے میرا تعلق سب سے زیادہ ہے کیونکہ میرے اور آپ کے درمیان کوئی نبی نہیں، وہ نازل ہوں گے۔تم انہیں دیکھ کے پہچان لینا۔آپ درمیانہ قامت اور سرخ وسفید رنگت رکھتے ہیں۔بال سیدھے ہیں۔ان کا سر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے بالوں سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوں، اگر چہ بالوں کو پانی نہ لگا ہو۔آپ کے پاس دو چھڑیاں ہوں گی۔آپ صلیب توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گے۔تمام مذاہب کو کالعدم قرار دے دیں گے ، چنانچہ آپ کے دور میں صرف اسلام باقی رہ جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے زمانے میں مسیح دجال کو تباہ فرمائے گا۔زمین پر امن و امان کا دور دورہ ہو گا حتی کہ اونٹ اور شیر ا کٹھے چریں گے، چیتے اور گائیں، بھیڑیے اور بھیٹر میں اکٹھے رہیں گے۔بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچا ئیں گے (نہ بچے سانپوں کو ماریں گے ، نہ سانپ بچوں کو ڈسیں گے) سو آپ چالیس سال زندہ رہیں گے ، پھر فوت صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء، باب قول الله تعالى واذكر في الكتاب مريم ، حدیث : 3444 و صحيح مسلم الفضائل، باب فضائل عیسی علم حدیث 2368 صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء باب قول الله تعالى واذكر في الكتاب مريم۔۔حدیث: 3445 و مسند أحمد: 47/1 محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع و منفرد موضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ